25 اپریل 2011 - 19:30

یمن کے شمال میں صوبہ صعدہ کے باشندوں نےاحتجاجی مظاہرہ کرکے یمن کے بحران کے لئے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کی مذمت کی ہے۔

ابنا: صوبہ صعدہ کے ہزاروں باشندوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سےصدر عبداللہ صالح کے ساتھ مصالحت کی تجویزکومستردکردیااوراس تجویز کی مذمت کی۔ مظاہرین نے خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز کو امریکی تجویز قراردیا اوراسے یمن کے عوام کے انقلاب کو شکست دینے کی کوشش سے تعبیر کیا۔ یادرہے گذشتہ روز یمن کے مختلف شہروں میں خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویزکے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوئے جن میں تعز اور بیضا شہروں میں یمنی سکیوریٹی فورسس نےمظاہرین پرحملے کئے جن میں تین افراد جاں بحق اور کم از کم بیس افراد زخمی ہوئےہیں۔